بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے کہا:
- جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ ٹرمپ ایسے معاہدے تک پہنچے گا جس پر وہ فخر کر سکے گا، تو وہ خیالی دنیا میں رہتا ہے۔
- ہم رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، لیفٹیننٹ جنرل الحاج قاسم سلیمانی اور ایران کے کئی اعلی رہنماؤں کی شہادت کے بعد، ٹرمپ کو ایک سفارتی فتح کا اعزاز نہیں دیں گے۔
- جب بھی ایران کے مفادات کا تقاضا ہوگا، تو ممکن ہے کہ ہم مذاکرات بھی کریں؛ لیکن ٹرمپ کو کسی صورت میں بھی، انعام نہیں دیں گے اور
- ایسے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گےا جسے وہ ایک سیاسی فتح کے طور پر بیچ سکے۔
- اگر ٹرمپ آبنائے ہرمز پر ایران کی حکمرانی سے ناراض ہے، تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ تہران دباؤ کے اس اوزار سے دستبردار ہوجائے۔
- آبنائے ہرمز ایران کے اہم ترین ترپ کے پتوں میں سے ایک ہے اور
- تہران ٹرمپ کا غصہ کم کرنے کے لئے آبنائے ہرمز پر اپنی حکمرانی ترک نہیں کرے گا۔ بلکہ اس کے برعکس، ٹرمپ اپنے صدارتی دور کے آخر تک ناراض رہ سکتا ہے۔
ایران ٹرمپ کا بھرم رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ